شبلی فرازنے(ن ) لیگ کی نیب قوانین میں ترامیم کی تجاویزشیئرکردیں
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرشبلی فراز نےمسلم لیگ (ن)کی جانب سے نیب قوانین میں ترامیم کی تجاویزشیئر کردیں۔
وزیراطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی نیب میں ترامیم کی تجاویز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں سے مسلم لیگ نواز لمیٹڈ ڈیمانڈ کر رہی تھی کہ این آر اوکس نےمانگا،حضوروالایہ ہیں وہ ذرائع اوردستاویزات جن کی وساطت سےاین آر او مانگا گیا۔
کئی دنوں سے مسلم لیگ نواز لمیٹڈ ڈیمانڈ کر رھی تھی کہ NRO کس نے مانگا۔ حضور والا یہ ھیں وہ ذرائع اور دستاویزات جن کی وساطت سے NRO مانگا گیا ۔ تاریخ گواہ ھے کہ ھر بار PMLNکی قیادت نے ملک اور قانون سے فرار کا راستہ اختیار کیا ھے pic.twitter.com/EwDxNzezgG
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) August 23, 2020
سینیٹرشبلی فراز نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہر بار لیگی قیادت نے ملک اور قانون سے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔