پنجاب کے 3شہروں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور:پنجاب کے 3شہروں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا...
شائع 23 اگست 2020 03:42pm

لاہور:پنجاب کے 3شہروں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ،لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے 17مقامات پر متاثرہ افراد 14روز تک قرنطینہ میں رہیں گے ۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق صوبے کے 3شہروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون لگادیا گیا ۔

لاہور کے 12مقامات سے 28کورونا کیس رپورٹ ہوئے جہاں 19ہزار 538افراد کو لاک ڈاون کیا گیا۔

راولپنڈی کے 3مقامات سے 7کیسز رپورٹ ہونے پر 943افراد پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

گوجرانوالہ میں 2مقامات پر 53افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا،یہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون 14روز تک جاری رہے گا،جس کیلئے پولیس اہلکار بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔