'نیتن یاہو اورابوظہبی کے ولی عہد جلد ہی ملاقات کرسکتے ہیں'

بین الاقوامی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ نیتن یاہو اور ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید جلد ہی ملاقات کرسکتے ہیں۔
اپ ڈیٹ 23 اگست 2020 09:46pm

امریکا، سعودی عرب سمیت دیگر مسلم ممالک کو اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کےلئے راضی کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔

بین الاقوامی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ نیتن یاہو اور ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید جلد ہی ملاقات کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب مائیک پومپیو نے بھی اسرائیل، یو اے ای، سوڈان اور بحرین کے مشن پر روانہ ہونے کیلئے کمر کس لی۔

ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اسرائیل اور یو اے ای کا دورہ کریں گے۔پومپیو سوڈان اور بحرین بھی جائیں گے۔پومپیو اسرائیل اور یو اے ای معاہدے کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔پومپیو اس حوالے سے ایران پروپیگنڈے کے تاثرکوکم کرنے کوشش کریں گے۔