اسرائیل سے پہلا وفد پیر کے روزمتحدہ عرب امارات جائیگا
تل ابیب اور ابو ظہبی کے درمیان تعلقا ت کو معمول پر لانے پر مبنی معاہدے کے بعد اسرائیل سے ایک اعلیٰ سطحی وفد امریکی صدر کے داماد اور مشیر جیریڈکُشنر اورامریکی حکام کے ہمراہ آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے قومی سلامتی کونسل کے سربراہ میر بن شبات کی قیادت کے ایک وفد کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ حالات کو معمول پر لانے کے دائرہ عمل میں مذاکرات کی غرض سے پیر کے روز ابو ظہبی کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس وفد میں شعبہ سیاحت،صحت،توانائی و دفاع سمیت متعدد وزارتوں سے عہدیدار شامل ہوں گے۔
مقامی پریس کہ مطابق اسرائیلی اورامریکی وفد اسرائیلی ایئر لائنز الاآل کے طیارے کے ذریعے ابو ظہبی جائیگاجو کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پہلی براہ راست تجارتی پرواز ہو گی۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات،سن 1979 میں مصر،1994 میں اُردن کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانےپر مبنی معاہدےپر دستخط کرنے والا تیسرا عرب ملک ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔