Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

صارف کا وائی فائی پاسورڈ پورے محلے میں مشہور، مگر کیوں؟

امریکی شہری نے اپنے گھر کے باہر "فری وائی فائی" کا بینر چسپاں تو...
شائع 02 ستمبر 2020 08:40am

امریکی شہری نے اپنے گھر کے باہر "فری وائی فائی" کا بینر چسپاں تو کیا، مگر پاس ورڈ اتنا طویل کہ اسے موبائل یا لیپ ٹاپ میں درج کرنا ناممکن ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر سان فرانسسکو میں ایک شہری نے اپنے گھر کی دیوار پر فری وائی فائی سروس کا پوسٹر لگایا لیکن یہ اس کی شرارت تھی یا وہ واقعی پڑوسیوں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنا چاہتا تھا یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا۔

رپورٹ کے مطابق پابلو روچھٹ نامی صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں اس نے لکھا کہ ‘پڑوسیوں! اب میرا وائی فائی استعمال کرو’۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کئی صارفین نے اسے جعلی قرار دیا، ان کا کہنا ہے کہ وائی فائی سروس کے لیے اتنا طویل پاس ورڈ کے اندراج کا آپشن موجود ہی نہیں ہوتا، زیادہ سے زیادہ 63 لیٹر ہوسکتے ہیں۔

دیگر صارفین کا کہنا تھا ایسا اقدام محض مذاق کے لیے اٹھایا گیا ہے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ مذکورہ ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div