اینکر مرید عباس قتل کیس: عادل زمان ضمانت خارج ہونے پرعدالت سےفرار
کراچی : اینکر مرید عباس قتل کیس کا اہم ملزم عادل زمان درخواست...
کراچی : اینکر مرید عباس قتل کیس کا اہم ملزم عادل زمان درخواست ضمانت خارج ہونے پر سپریم کورٹ سے فرار ہو گیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے کیس کے اہم ملزم عادل زمان کی ضمانت پر رہائی خارج کردی۔
عدالت نے ملزم کو دوبارہ گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے عادل زمان کو ضمانت پر رہا کرنے کاسندھ ہائیکورٹ کا حکم نامہ معطل کردیا۔
عدالت نے کہا سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے وقت اہم شواہد کو نظر انداز کیا، ملزم کیخلاف چار گواہ اور ثبوت سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزم مرید عباس کے قتل کے وقت جائے واقعہ پر موجود تھا۔
ادھر ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر باآسانی فرار ہوگیا ۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔