منی لانڈرنگ کیس:سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
لاہور :احتساب عدالت نے شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیےجبکہ سماعت 14ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی،پہلے شہبازشریف عدالت میں پیش ہوئے پھر عدالتی استفسار پر بیٹی جوریہ بھی عدالت کے روبرو پیش ہوگئیں۔
شہبازشریف نے عدالت میں بتایا کہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بچوں کا کاروبار بڑھایا،جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگر عدالت سمجھتی ہے کہ کیس نہیں بنتا تو آپ بری ہو جائیں گے،آپ کا مؤقف سنیں گے خواہ 10دن لگ جائیں۔
احتساب عدالت نے ریفرنس کی نقول حوالے کرتے ہوئے جانے کی اجازت دے دی جبکہ عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کردئیے۔
دوسری جانب رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کو طبعیت ناساز ہونے کے باعث عدالت کے روبرو پیش نہ کیا گیا۔
عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم اکتوبر تک توسیع کردی۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔