عنقریب اپوزیشن کے حالات برے ہوں گے،شیخ رشید کی پیشگوئی
رواولپنڈی :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہے کہ عنقریب اپوزیشن کے حالات برےہوں گے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوےاسپتال میں نیا شعبہ بنانے جارہےہیں،جس اسپتال میں بےنظیرکی شہادت ہوئی اس پرایک روپیہ بھی نہیں لگایاگیا،دنیا کاسب سےاچھا اور جدیدی اسپتال راولپنڈی میں تعمیرہوگا،راولپنڈی میں6ارب روپےکا ماں بچہ اسپتال تعمیرہوگا،نالہ لئی میں بہتر انتظامات سےپرندہ تک نہیں ڈوبا،ہم نے لالہ لئی میں بہتر انتظامات کے ہیں۔
شیخ رشید نے اعلان کیا کہ ایم ایل ون کا ٹینڈر 20تاریخ تک آجائےگا،ایم ایل ون سےڈیڑھ لاکھ نوکریاں کےمواقع پیدا ہوں گے،پسماندہ طبقے کے ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر شیخ رشید نے مزید کہا کہ مریم نواز بھی باہر جانے کو بے تاب ہیں، اپوزیشن کے برے حالات ہونے جا رہے ہیں ، ن لیگ اورپی پی کے برے حالات ہوں گے، مولانا صاحب صرف جلسہ جلسہ کھیلیں گے، عمران خان کی حکومت کوکوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا،عمران خان کی حکومت کا یہ سال تعمیر و ترقی کا سال ثابت ہوگا۔
وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ مرکز اور صوبے کو ایک میز پر باھینے میں آرمی چیف کا اہم کردار ہے، اپوزیشن ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائے گی جس سے حکومت کو نقصان ہو، آج ہی اے پی سی کی ناکامی کی پیشگوئی کرتا ہوں، عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لیکر جائیں گے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔