نواز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب )نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
نیب کی جانب سے ایون فیلڈریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائرکردی گئی، درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، نیب کی درخواست 14 صفحات پر مشتمل ہے۔
نیب کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت خارج کی جائے،ن لیگ کے رہنماؤں نے نوازشریف کو واپس نہ آنے کا مشورہ دیا،نوازشریف کو جن رہنماؤں نے نہ آنے کامشورہ دیا ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔
نیب درخواست میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے رہنماؤں نےعدالتی عمل میں رکاوٹ ڈالی ہے،نوازشریف نےضمانت کاغلط استعمال کیا،سابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔