مریم نواز کی موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعے کی شدید مذمت

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے موٹروے پر خاتون سے...
شائع 10 ستمبر 2020 03:02pm

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر اجتماعی زیادتی اور بے حرمتی کے واقعے کا سن کر دل دہل گیا،یہ معمولی واقعہ نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا،اس وحشیانہ کارروائی میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت بنانا لازم ہے۔

نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ موٹروے پر اجتماعی زیادتی معمولی واقعہ نہیں ہے،یاد رکھیں، ظلم اور معاشرتی اقدار میں پستی کا مقابلہ کرنا بحثیت قوم ہم سب کی ذمہ داری ہے۔