کراچی میں 4 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی،4 زخمیوں کو نکال لیا گیا
کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں 4منزلہ رہائشی عمارت گر گئی، 4زخمیوں کو عمارت کے ملبے سے نکال لیا گیا،مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں 4منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی،عمارت 80 گزکے پلاٹ پرتعمیرکی گئی تھی،تاحال ملبے سے 4زخمیوں کونکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم مزید افراد کے عمارت کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
عمارت گرنے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ عمارت میں کچھ خاندان رہائش پذیر تھے اور ان کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جس مقام پر عمارت گری ہے وہاں کافی عرصے سے پانی کھڑا رہا۔ زمین بوس ہونے والی عمارت میں چھ فیملی کے رہائش پذیر ہونے کی رپورٹ ہے۔
واقعے کے بعد پولیس رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں،یسکیو ٹیمیوں کے رضاکار بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔
انتظامیہ کی جانب سے مشینری بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے جبکہ رنے والی عمارت سے متصل عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔