کراچی: زمین بوس عمارت چائنا کٹنگ کے پلاٹ پر تعمیر
کورنگی میں زمین بوس ہونے والی عمارت چائنا کٹنگ کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی۔
سال دو ہزار دس بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے سید مصطفی کمال ناظم کراچی منتخب ہوئے لیکن ایم کیو ایم نارتھ ناظم آباد کی ایک یونین کونسل میں جماعت اسلامی سے ہار گئی ،، اس کی وجوہات یہ بتائی گئیں کہ مذکورہ یوسی میں جماعت اسلامی کے حامیوں کی تعداد ایم کیو ایم سے زیادہ ہے اس وقت ایم کیو ایم کے لیاقت غوری نامی مقامی عہدیدار نے مذکورہ یوسی میں شہدا کی فیملیوں کو پلاٹ دے کر ان کی آبادکاری کی تجویز دی۔
تجویز کے تحت علاقے کے پارکوں اور میدانوں میں پلاٹنگ کر کے آبادکاری کی گئی اور بعد میں یہ سلسلہ کورنگی،، گلستان جوہر اور شہر کی دیگر بڑی آبادیوں میں پھیل گیا۔
کورنگی میں رئیس مما گروپ نے چائنا کٹنگ کی چائنا کٹنگ کے ذریعے صنعتی اور رفاعی پلاٹوں کو قبضہ کر کے فروخت کیا ، گلستان جوہر اور 33 میں عمران آگاہی گروپ سرگرم رہا اور نارتھ کراچی نیوکراچی اور سرجانی میں سورتی گروپ نے اربوں روپے کی زمینیں اور رفاعی پلاٹ کوڑیوں کے داموں فروخت کیے یا پھر ان پر غیرقانونی تعیمرات کرائیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔