موٹروے واقعہ ، تحقیقات جاری ہیں، کیس کو مثال بنائیں گے، سی سی پی او

سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں،...
شائع 10 ستمبر 2020 07:29pm

سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، جیوفینسنگ کی ٹیم کو بلایا ہے اور جیو فینسنگ کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات شروع کردیں، کیس کو ایک مثال بنائیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ فوٹیج میں مختلف مشتبہ افراد کو دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج کی مدد سے اس خدوخال کے افراد کی پروفائلنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیدھا آدمی ہوں سیدھی بات کرتا ہوں، کہنے کا مطلب تھا کہ وہ جی ٹی روڈ پر زیادہ محفوظ سفر کرتیں میں دعا کرتا ہوں کہ ملزمان گرفتار ہوجائیں ۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے لاہور موٹروے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے لاہور موٹروے واقعہ کا نوٹس لے لیا،شہزاد اکبر نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

شہزاد اکبرکا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ملزموں کو گرفتارکرکے سخت سزا دی جائے ۔