Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

پیر کو چاند خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے ڈائریکٹر انجینئر ماجد آل...
شائع 13 ستمبر 2020 02:43pm

جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے ڈائریکٹر انجینئر ماجد آل زاہرہ کے مطابق پیر 14 ستمبر کو سورج طلوع ہونے کے چند گھنٹے بعد چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ یہ رواں سال (2020ء میں) چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا چوتھا موقع ہو گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر ماجد نے مزید بتایا کہ پیر کی صبح 09:33:54 پر چاند مکہ مکرمہ کے افق پر 895840 ڈگری کی اونچائی پر ہو گا۔ اس موقع پر چاند 13.7% روشن ہو گا اور سورج سے اس کا فاصلہ 373958 کلو میٹر ہو گا۔

انجینئر ماجد کے مطابق اس موقع پر عملی طور پر آسان طریقے سے قبلے کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ دور دراز رہنے والے افراد اپنے مقامات پر رہتے ہوئے چاند کو دیکھ کر بیت اللہ کی درست سمت معلوم کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں 14 ستمبر پیر کے روز طلوع آفتاب سے چند گھنٹے قبل مہینے کے اواخر کا چاند زہرہ سیارے کے ساتھ جوڑی کی حالت میں ہو گا۔ اس شان دار منظر کو انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔

جدہ کی فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے سربراہ کے مطابق چاند اور زہرہ آسمان میں سورج کے بعد بالترتیب دوسرے اور تیسرے روشن ترین اجسام ہیں۔ لہذا انہیں صبح کی روشنی کے آغاز کے ساتھ ہی ایک خوب صورت منظر میں دیکھا جا سکے گا۔

 

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div