Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

یو اے ای اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط

واشنگٹن :متحدہ عرب امارات (یو اے ای )اور بحرین نےاسرائیل کے ساتھ...
شائع 16 ستمبر 2020 09:29am

واشنگٹن :متحدہ عرب امارات (یو اے ای )اور بحرین نےاسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کردیئے،معاہدے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والی عرب ریاستوں کی تعداد 4ہوگئی۔

وائٹ ہاؤس میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔

معاہدے کی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو،اماراتی وزیرخارجہ عبداللہ بن زایدالنہیان اوربحرینی وزیرخارجہ خالدبن احمدالخلیفہ شریک تھے۔

معاہدے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنےوالی عرب ریاستوں کی تعداد 4ہوگئی۔

تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوٰی کیا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات بھی جلد معمول پر آجائیں گے۔

دوسری جانب معاہدے کیخلاف فلسطین کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔

فلسطینی رہنما محمود عباس کہتے ہیں اسرائیلی تسلط ختم نہیں ہوتا خطے میں امن واستحکام نہیں آئے گا،مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے انخلا سے مشرق وسطیٰ میں امن آسکتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div