Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پانچ مزید ممالک اسرائیل سے ڈیل کیلئے سنجیدہ ہیں، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ پانچ مزید ممالک اسرائیل سے ڈیل کے...
شائع 19 ستمبر 2020 10:31am

وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ پانچ مزید ممالک اسرائیل سے ڈیل کے لیے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد مزید 5 ممالک کے معاہدے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مارک میڈوز نے دعویٰ کیا کہ پانچ مزید ملک اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے لیے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف نے فی الحال ان ممالک کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔ مارک میڈوز کا کہنا تھا کہ ان پانچ ممالک میں سے تین ممالک خطے کے ہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے بعد مزید ممالک کے معاہدوں کی امید ظاہر کی تھی، جس کے بعد ممکنہ طور پر اسرائیل سے معاہدے کرنے والے ملک میں عمان کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کیونکہ بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کی تقریب میں عمان کے سفیر بھی شریک تھے۔ اس تقریب میں صدر ٹرمپ نے پیشگوئی کی تھی کہ سعودی عرب بھی بلآخر اسرائیل کے ساتھ ڈیل پر آمادہ ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 13 اگست اور بحرین نے 11 ستمبر کو اسرائیل سے امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div