Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اوآئی سی رابطہ گروپ اجلاس :مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش کااظہار

نیویارک :مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر...
شائع 21 ستمبر 2020 11:36am

نیویارک :مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر او آئی سی رابطہ گروپ کے ممبران نے سر جوڑ لئے،تمام ممبران نے وادی کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب ، منیر اکرم اور سعودی عرب ، نائجر اور آذربائیجان کے مستقل نمائندوں نے شرکت کی۔

او آئی سی سکریٹری جنرل کی نمائندگی اقوام متحدہ میں او آئی سی آبزرور مشن کے مستقل نمائندے ،سفیر آگشین مہدیئیف نے کی۔

ممبران نے جموں و کشمیر اور کنٹرول لائن پر انسانی حقوق کی پامالی اور انسانی صورتحال میں تناؤ میں حالیہ پیشرفتوں کا جائزہ لیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ بھارت نئی جارحیت کا جواز پیش کرنے کیلئے ایک اور "فلیش فلیک" آپریشن کرسکتا ہے جس سے علاقائی امن و سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

سفیر منیر اکرم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا،منیر اکرم کے مطابق اجلاس کے شرکا ءنے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

رابطہ گروپ نے یو این سکریٹری جنرل ، سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر زور دیا کہ وہ بھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو فوری روکنے کا مطالبہ کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div