Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مجھے اذان کا یہ وقت بہت پسند ہے، پریانکا چوپڑا کی ویڈیو وائرل

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ اذان کا وقت ان کا...
شائع 24 ستمبر 2020 08:58am

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ اذان کا وقت ان کا پسندیدہ وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ غروب آفتاب کے وقت اپنے ٹیرس پر بیٹھتی ہیں، جہاں چھ مساجد سے اذان سنائی دیتی ہے اور وہ وقت انہیں بہت پسند ہے، کیونکہ اس وقت انہیں ایک سکون سا محسوس ہوتا ہے جسے وہ بیان نہیں کر سکتیں۔

پریانکا چوپڑا کی ایک پرانی ویڈیو ہے جس میں وہ اذان کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں۔

بولی وڈ اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا کہ مجھے واقعی وہ پانچ منٹ بہت پسند ہیں جب سورج طلوع ہورہا ہو اور لاؤڈ سپیکر پر اذان کی آواز سنائی دے رہی ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ عجیب پرامن وقت میرا دن کا پسندیدہ وقت ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div