Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

صدر مملکت نے انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ 2020 کی توثیق کردی

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد منی لانڈرنگ...
شائع 24 ستمبر 2020 12:22pm

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ 2020 کی توثیق کردی ،قانون فوری نافذ العمل ہوگا۔

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کا بڑا تقاضا پورا کردیا، انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل باقاعدہ قانون بن گیا ۔

صدر عارف علوی نے انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ 2020 کی توثیق کردی جبکہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے بھی صدر کے دستخطوں کی تصدیق کردی،نیا قانون فوری نافذ العمل ہوگا۔

نئے قانون کے مطابق منی لانڈرنگ میں ملوث افراد اور اداروں کو سخت سزائیں دی جاسکیں گی، قومی ادارے مل کر دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات اٹھائیں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات پیدا ہوگئے۔