Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

اے پی سی اعلامیہ عوام کے ساتھ مذاق قرار

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اے پی سی کے احتجاجی اعلامیہ کو...
شائع 24 ستمبر 2020 06:51pm

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اے پی سی کے احتجاجی اعلامیہ کو عوام کے ساتھ مذاق قرار دیدیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے آرٹس کونسل راولپنڈی میں جارحانہ پریس کانفرنس کی ہے۔ انہوں نے ن لیگ پر طنز کے تیر برساتے ہوئے اے پی سی کے احتجاجی اعلامیہ کو عوام کے ساتھ مذاق قرار دیدیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کاکہنا ہے کہ الائیڈ پارٹیزفار کرپشن کی میٹنگ چار دن قبل ہوئی،میاں نواز شریف الطاف حسین پارٹ ٹو کے طور پر سامنے آئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا بولے کہ یہ جنگ انڈین را اور،ملک دشمن طاقتیں کھیل رہی ہیں اسکا مقصد فوج اور سیکورٹی اداروں عوام میں فاصلہ پیدا کیا جانا ہے دوسرا عدالتی اداروں سے عوام کا اعتماد،تیسرا جمہوری اداروں کی تشخص کو کمزور کیا جائے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا اے پی سی اسی ففتھ جنریشن وار کا شاخسانہ ہے،یہ الزام نہیں ہے نواز شریف کی تقریر میں فوج،عدالت اور جمہوری، تین اداروں کو ٹارگٹ کیامولانا فضل الرحمن ملک کو لوٹا کرتے تھے،ملک میں اگر امن ہے تو اسکے پیچھے وردی ہے،کرونا کے خاتمہ کے پیچھے وردی ہے،فرقہ واریت کنٹرول ہے تو اسکے پیچھے وردی ہے۔