ایرانی صدر نے عوام کو امریکا کیخلاف بڑا حکم دیدیا

ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی جانب سے تہران پر نئی پابندیاں...
شائع 27 ستمبر 2020 08:08am

ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی جانب سے تہران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد اسے وحشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو اپنے غصے کا رخ وائٹ ہاؤس کی طرف موڑ لینا چاہئیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں غصے کی حالت میں بات کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ امریکیوں نے ایران کو نقصان پہنچانے کے لیے اربوں ڈالر جھونک دئیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی اس حد تک وحشی پن نہیں دیکھا اور اب ایرانی عوام کی نفرت و بددعا کا نشانہ وائٹ ہاؤس ہے۔