Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

نوازشریف کیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

لاہور :احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف پلاٹ...
شائع 02 اکتوبر 2020 12:35pm

لاہور :احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج اسد علی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی گرفتاری کیلئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئےمگر گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہو سکا،نواز شریف کے وارنٹ سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ نوازشریف جان بوجھ کر وارنٹس گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہونے دے رہے، نواز شریف ریفرنس کا سامنا نہ کرنے کیلئے چھپ رہے ہیں ،سابق وزیراعظم کیخلاف اشتہاری کی کاروائی کا آغاز کیا جاتا ہے ،کیس کی مزید سماعت 15 اکتوبر کو کی جائے گی۔