توانائی کیلئے جامع حکمت عملی پر زور
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو درپیش توانائی کے چیلینچزکوحل کرنے کے لیے مربوط اور جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں تیل اورگیس کی دریافت اورپیداوارمیں اضافہ کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔
سیکریٹری پیٹرولیم نے اجلاس کو ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن منیجمنٹ سسٹم کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سسٹم کے نفاذ سے ملک میں تیل اورگیس کی مقامی پیداواری استعداد کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو درپیش توانائی کے چیلینچزکوحل کرنے کیلئے مربوط اورجامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ ایکسپلویشن اینڈ پروڈکشن منیجمنٹ سسٹم کے نفاذ سے تیل اور گیس کے ذخائرسے کم لاگت میں استفادہ حاصل کیا جاسکے گا۔ اس سسٹم کی بدولت قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ کو کم اورعوام کو سستے داموں پرتیل اورگیس کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی ۔
وزیراعظم نے اس بات پرزور دیا کہ عوام پرقیمتوں کے اضافی بوجھ کوکم کرنے کے لیے تمام سیکٹرزمیں ٹیکنالوجی کو بروئے کار لیا جائے تاکہ پرانے طریقہ کارکے استعمال کے نیتجے میں ہونے والے ضیاع کو روکا جائے۔ اس ضمن میں بچت سے قومی زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ بھی ہوگا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔