کراچی : مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون

کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا...
شائع 02 اکتوبر 2020 08:34pm

کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا،دوسری جانب شہریوں کا رویہ کورونا ایس او پیز کے لحاظ سے انتہائی مایوس کن دکھائی دے رہا ہے۔

کراچی پھر کورونا کا گڑھ بننے لگا، کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

کوروناکیسز کم ہوئےتو لوگوں نے ماسک پہننا چھوڑ دیا، سماجی فاصلہ نظرانداز کیا، جس کا نتیجہ سامنے آنے لگا۔

تجارتی مراکز ہوں یا عوامی مقامات؟ کہیں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد دکھائی نہیں دیتا۔

کراچی میں کورونا وائرس کے باعث ماہ ستمبر میں 90 افراد جان سے گئے۔

کورونا سے بچنے کیلئے چند افراد احتیاط کررہے ہیں لیکن یہ کافی نہیں، کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلع وسطی کے اڑتالیس مقامات پر دو ہفتے کیلیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

نارتھ ناظم آباد کے اکیس اور نارتھ کراچی کے چار مقامات شامل ہیں۔کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کےلئے تمام افسران کو پابند کردیاگیا ہے۔