نوازشریف کی فوج سے لڑائی آئی ایس آئی کو کنٹرول کرنے پرہوئی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں انصاف لائرز فورم کی تقریب...
شائع 10 اکتوبر 2020 08:13am

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں انصاف لائرز فورم کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ نوازشریف کی فوج سے لڑائی آئی ایس آئی کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں ہوئی، نوازشریف فوج کو بھی پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ جنرل ظہیر نے نوازشریف سے اس لیے استعفیٰ مانگا کیوں کہ وہ ان کی چوری جانتے تھے،

وزیراعظم نے واضح کیا کہ افواج پاکستان سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں، کیونکہ بیرون ملک میری کوئی جائیدا نہیں ۔ فوج ہر جگہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک وزیر کا بھائی ان کا ترجمان بن گیا اور نوازشریف کو خمینی قرار دیا، کہاں آیت اللہ خمینی کہاں یہ نہاری کھانے والا۔

انپہوں نے مزید کہا کہ دو سال کی تحقیقات کے بعد فیصلہ آیا تو کہتے ہیں کیوں نکالا، جلسے کرنے ہیں تو کریں۔ یہ لوگ عمران خان کو بلیک میل نہیں کرسکتے۔ قانون توڑا توجیل جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سارے بیروزگار سیاستدان اکٹھے ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپوزیشن کو ریلیف نہ دینے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ قانون کی بالادستی نہیں مانتے، یہ خود کو قانون سے ماورا سمجھتے ہیں اورچاہتے ہیں ہم چوری کریں یا ڈاکے ڈالیں، ہمیں کوئی نہ پوچھے ،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ سمجھتے ہیں سڑکوں پرنکل کرمجھے بلیک میل کرلیں گے ۔ نوازشریف لندن میں بیٹھ کرکارکنوں کوباہرنکلنے کا کہہ رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ڈاکٹرزنے نوازشریف کی اتنی بیماریاں بتائی تو شیریں مزاری آبدیدہ ہوگئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ سارے مل کردوسال بھی جلسے کریں، ہماراایک جلسہ ان سے زیادہ ہے، اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کرے لیکن میں انہیں واضح کردیناچاہتاہوں کہ اگر قانون توڑا تو سیدھا جیل جائیں گے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف خود تو لندن بیٹھے ہوئے ہیں اورلوگوں کوحکومت کیخلاف باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں، میں ان کے کارکنوں کو کہتا ہوں کہ ان سے پیسہ بھی لیں، قیمے کے نان بھی کھائیں لیکن گھربیٹھے رہیں ۔

وزیراعظم نے سابق گورنرسندھ محمد زبیرکو آڑے ہاتھوں لیا اورکہا کہ ان کا ایک نیا ترجمان بنا ہے، میں اس کے بارے میں کیا کہوں، وہ ہمارے وزیرکا بھائی ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کا مسئلہ جمہوریت نہیں کیونکہ جمہوریت تو میں ہوں، اگردھاندلی ہوتی تو ہمیں اتحادیوں کی ضرورت نہ پڑتی ۔