ثابت کردیا آج بڑے عہدوں پر چھوٹی سوچ کے لوگ مسلط ہیں، طلال چوہدری

طلال چوہدری نے وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران...
شائع 10 اکتوبر 2020 08:31am

طلال چوہدری نے وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بیان کے بعد حق بجانب ہوں، کیلی فورنیا سے پاک پتن تک تمام کہانیاں لوگوں کے سامنے رکھوں تو عمران خان منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ان پر ذاتی حملہ کرکے یہ ثابت کردیا آج بڑے عہدوں پر چھوٹی سوچ کے لوگ مسلط ہیں۔ عمران خان کا یہ اوچھا حملہ ثبوت ہے کہ اپوزیشن ان کے اعصاب پر سوار ہے ان کے ہر حملے کا بھرپور طریقے سے جواب دوں گا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ جس حکومت کو سیاسی مخالف کو اسکینڈلائز کرنے کے لئے خواتین کا نام چاہئے ہو اس پر ترس کھایا جاسکتا ہے۔