آرمی چیف کی چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد...
شائع 10 اکتوبر 2020 10:14am

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی کی ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف سے ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی نے عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی اورجی ایچ کیو پہنچنے پرگارڈز آف آنر پیش کیا گیا۔ نیول چیف نے بھی یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نیوی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی کی قیادت میں ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گی۔