چارسدہ: زینب زیادتی و قتل کیس میں ایک ملزم گرفتار

چارسدہ: زینب زیادتی و قتل کیس میں ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا، ...
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2020 02:10pm

چارسدہ: زینب زیادتی و قتل کیس میں ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے، ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل اور بچی کا ایک جوتا برآمد کرلیا ہے، ملزم کا تعلق زینب کے علاقے سے ہے۔

اعلیٰ پولیس حکام عنقریب ملزم کے حوالے سے پریس کانفرنس کرکے تفصیلات بتائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو پہلے اغوا کیا گیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹ اور سینہ چھری سے کاٹ کر بیہمانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا۔

چارسدہ میں ڈھائی سالہ زینب کے والد نے واقعہ کے فوری بعد ہی ملزم کی نشاندہی کردی تھی، والد نے پولیس کو بتایا تھا کہ ایک شخص چارہ کاٹنے کھیتوں میں گیا تھا وہاں اس نے بچی کو مردہ حالت میں پایا اور واپس آکر امام مسجد کو آگاہ کیا، پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو وہی شخص واقعہ میں ملوث پایا گیا