انصاف نہ ملنے پر ضلع کچہری میں خاتون کی فائرنگ

نوشہرہ میں انصاف نہ ملنے پر ضلع کچہری میں خاتون نے اندھا دھن...
شائع 10 اکتوبر 2020 12:40pm

نوشہرہ میں انصاف نہ ملنے پر ضلع کچہری میں خاتون نے اندھا دھن فائرنگ کردی، فائرنگ سےایک شخص جاں بحق اور 2 ذخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے شخص پر ملزمہ کے بھائی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

واقعہ کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا، فائرنگ سے زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کچہری میں خاتون کی جانب سے بھاری اسلحہ لانا، عدالت میں سیکیورٹی کے اقدامات پر سوالیہ نشان ہے۔

دوسری جانب سیالکوٹ کچہری میں پیشی پر آئے ایک شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا. جبکہ تین افراد فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گے۔

نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پیشی پر آئے عدنان نامی شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ جبکہ اس کےساتھی طاہر مختار اور دو راہگیر انور اور افضل بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگے۔

ریسکیو نے زخمیوں کو گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور تین مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق واقع دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔