جلیل شرقپوری مؤقف پر قائم، استعفے سے انکار
ایم پی اے جلیل احمد شرقپوری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں...
ایم پی اے جلیل احمد شرقپوری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ عوام نے کل کے واقعہ کو سخت ناپسند کیا ہے۔
جلیل احمد شرقپوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی تقریر پر میرا مؤقف آج بھی وہی ہے، وزیراعظم سے ملاقات کرنا کوئی غیرمناسب بات نہیں۔
جلیل شرقپوری کہتے ہیں لیگی رہنماؤں کوسوچنا ہوگا کہ یہ سیاسی جماعت ہے یاغنڈوں کی۔ اپنےکردار پر مطمئن ہوں، پارٹی سےاستعفیٰ نہیں دوں گا۔
جلیل شرقپوری نے کہا کہ مشکل وقت میں نوازشریف کا ساتھ دیا، پہلی بار میاں اظہر کے خلاف الیکشن لڑا اور جیتا، نواز شریف نے سعودیہ سے فون کرکے الیکشن لڑنے کا کہا تھا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔