Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

موسم سرما میں کورونا وائرس سمیت سات بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ

قومی ادارہ صحت نے موسمی بیماریوں سے متعلق انتباہ جاری کرتے ہوئے...
شائع 10 اکتوبر 2020 02:32pm

قومی ادارہ صحت نے موسمی بیماریوں سے متعلق انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم سرما میں کورونا وائرس سمیت سات بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

حکام نے محکمہ صحت کو ہائی الرٹ رہنے اور متعلقہ اداروں کو پیشگی احتیاطی تدابیر کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

کورونا کی دوسری لہر کے ساتھ ڈینگی بھی سراٹھائے گا، کالی کھانسی، پولیو، موسمی فلو اور ٹائیفائیڈ سمیت سات بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

قومی ادارہ صحت ںے 49ویں سہہ ماہی انتباہی مراسلے میں کہا کہ کورونا وائرس سمیت سات بیماریاں رواں ماہ اکتوبر سے فروری 2021 تک تیزی سے پھیل سکتی ہیں، وبائی امراض کا براہ راست تعلق موسم سے ہے۔ کورونا وائرس، کانگو بخار، ڈینگی بخار، خناق ، کالی کھانسی، پولیو، موسمی فلو اور ٹائیفائیڈ پھیل سکتے ہیں۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری مراسلے میں وفاقی، صوبائی ، ضلعی محکمہ صحت کے حکام اور ماہرین کو خبردار رہتے ہوئے انسداد امراض سے بروقت نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

این آئی ایچ تعلیمی اداروں اورسول گورنمنٹ اداروں میں کووڈ کی ٹیسٹنگ اور اسکی روک تھام کیلئے آگاہی فراہم کرنے کی سہولیات بھی فراہم کررہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div