سابق وزیراعظم نواز شریف کے کبھی وطن واپس نہ آنے کی پیشگوئی
لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نواز شریف کے کبھی واپس نہ آنے کی پیش گوئی کر ڈالی، انہوں نے پی ڈی ایم جلسوں سے پہلے دہشتگردی اور کورونا سے بھی ڈرا دیا، کہتے ہیں عمران خان نے اپوزیشن کو این آر او نہ دینے کا جواب دیدیا ہے، غداری کے مقدمے میں جو ملوث نہیں وہ نکل جائے گا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہفتہ وار پریس کانفرنس، نوازشریف اور حریفوں پر تابڑ توڑ حملے، بولے اپوزیشن کو خبردار کرتا ہوں کریک ڈاؤن کورونا اور دہشت گردی بھی ہوسکتی ہے، آصف زرداری اور بلاول استعفے نہیں دیں گے تاہم اگلی بار سندھ بھی نہیں ملے گا۔
شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم جلسوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن جلاؤ گھیراؤ کریگی تو قانون حرکت میں آئے گا، انہوں نے واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمن مذہبی کارڈ استعمال کرنے جا رہے ہیں۔ نواز شریف، آصف زرداری اور اپوزیشن کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔
وفاقی وزیر نے غداری کے مقدمے پر کہا کہ پولیس تحقیقات کرے، جو ملوث نہیں انہیں چھوڑ دے تاہم آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا نام مقدمہ سے نکال دینا چاہیئے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔