Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

فارن کرنسی کے انفرادی اکاونٹ کا استعمال محدود

حکومت نے زرمبادلہ کے زخائر کو مستحکم رکھنے کیلئے ایس آر او کے...
شائع 10 اکتوبر 2020 08:20pm

حکومت نے زرمبادلہ کے زخائر کو مستحکم رکھنے کیلئے ایس آر او کے زرئعے فارن کرنسی کے انفرادی اکاؤنٹ کے استعمال کو محدود کردیا۔

حکومت نے پروٹیکشن آف اکنامک ریفارمز ایکٹ 1992 کے تحت زرمابدلہ کے زخائر کو مستحکم رکھنے کیلئے فارن کرنسی کے انفرادی اکاؤنٹ کے استعمال کو محدود کردیا ہے۔

ایس آر او کے مطابق فارن کرنسی انفرادی اکاؤنٹ میں پاکستان سے اشیاء یا خدمات کی برآمد کے بدلے رقم وصول نہیں کی جاسکے گی۔ نئی گائیڈ لائن کے تحت لسٹڈ سیکیورٹیز کی بیرون ملک خریدوفروخت کی رقم بھی فارن کرنسی انڈیوجیول اکاؤنٹ کے تحت نہیں لائی جاسکے گی۔

ایس آر او کے مطابق اسی طرح بیرون ملک قرضہ لی گئی رقم کی وصولی میں بھی فارن کرنسی انڈیوجیول اکاؤنٹ استعمال نہیں ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div