'برطانیہ نواز شریف کو بالآخر دسمبر تک واپس بھجوا دے گا'

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ برطانیہ نوازشریف کو بالآخر دسمبر...
شائع 10 اکتوبر 2020 11:47pm

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ برطانیہ نوازشریف کو بالآخر دسمبر تک واپس بھجوا دے گا اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں باقی ماندہ سزا پوری کریں گے۔

اپوزیشن نے حکومت مخالف جلسوں کا اعلان کیا تو تحریک انصاف نے بھی فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔ لیاقت باغ راولپنڈی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر دکھایا۔

لیاقت باغ راولپنڈی میں تحریک انصاف شمالی پنجاب ریجن کے نومنتخب عہدے داروں کی حلف برداری، چیف آرگنائز تحریک انصاف سیف اللہ نیازی سے حلف لیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے 2013 کے شاہراہ دستور پر دھرنے کی طرح لیاقت باغ میں بھی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سنبھالے۔

سیف اللہ خان نیازی کا کہنا تھا ہمارا اپوزیشن کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں، جب معیشت مضبوط ہوگی تو حکومت عوام پر خرچ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف برطانوی حکومت کو بتارہا ہے کہ اگر وہ پاکستان گیا تو حکومت اسے نہیں چھوڑے گی۔

صداقت عباسی نے کہا کہ شمالی پنجاب نے بتادیا کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، جانتے ہیں مہنگائی اور بے روزگاری ہے جسے جلد ختم کریں گے، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔