Aaj TV News

COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 326,216 736
DEATHS 6,715 13

آپ کسی خاتون کو پسند کرتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ آیا وہ بھی آپ کو پسند کرتی ہے یا نہیں۔ ایسے میں کس طرح معلوم ہوگا اس خاتون کے دل میں آپ کے لیے کیا ہے؟

اس سوال کا جواب ایک آسٹریلوی خاتون صحافی نے دیا۔ انہوں نے سات ایسی علامات بتائی ہیں جن سے مرد معلوم کر سکتے ہیں کہ کوئی خاتون انہیں پسند کرتی ہیں۔

ان خاتون صحافی کا نام نادیہ بوکوڈی ہے جو جنسیت کے موضوع پر لکھتی ہیں۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں یہ سات علامات بتائی ہیں، جن میں سے پہلی یہ ہے کہ جو خاتون آپ کو پسند کرتی ہوگی وہ آپ کے آس پاس منڈلائے گی اور آپ کے قریب رہنے کے بہانے تلاش کرے گی۔ وہ کچھ ایسے کام کرے گی کہ اس کی موجودگی کا آپ کو احساس ہو اور آپ کی توجہ اس کی طرف مبذول ہو۔ مثال کے طور پر وہ اپنے بال سنوارے گی، اپنے کپڑوں کو درست کرے گی۔ اس کے بیٹھنے اور چلنے کا انداز بھی آپ کو بہت کچھ بتا سکتا ہے۔

دوسری علامت بتاتے ہوئے نادیہ کہتی ہیں کہ جو خاتون کو آپ پسند کرتی ہو گی وہ آپ کے متعلق یہ خیال ضرور رکھتی ہوں گی کہ آپ دلچسپ اور اچھی حس مزاح رکھنے والے انسان ہیں۔ وہ آپ کی باتوں پر دیگر لوگوں سے زیادہ ہنسے گی اور خوشی کا اظہار کرے گی۔

ان کے مطابق تیسری علامت یہ ہے کہ ایسی خاتون بار بار آپ کی طرف دیکھے گی اوراگر آپ کی آنکھیں اس سے چار ہوں گی تو وہ فوراً نظریں پھیرنے کی کوشش کرے گی۔

چوتھی علامت یہ ہے کہ وہ آپ کو چھونے کے بہانے تلاش کرے گی۔ وہ آپ کے بازو کو یا کپڑوں کو ہاتھ لگائے گی۔ یہ سب سے واضح علامت ہے جس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ خاتون آپ کو پسند کرتی ہے۔

نادیہ بوکوڈی نے پانچویں علامت یہ بتائی کہ ایسی خاتون آپ سے بات کرنے کے بہانے بنائے گی اور ایسے کام کرے گی جن کے ذریعے اسے آپ سے بات کرنے کا موقع ملے۔ مثال کے طور پر اگر کافی شاپ پر کوئی ویٹرس آپ کو دوسرے گاہکوں سے زیادہ توجہ دے رہی ہو اور بار بار آپ کے پاس آ رہی ہو تو یہ آپ کے لیے ایک اچھا اشارہ ہے۔

چھٹی علامت یہ ہے کہ جو خاتون آپ کو پسند کرتی ہو گی وہ آپ کی کچھ زیادہ ہی تعریف کرے گی۔ جب کوئی خاتون آپ کے لباس اور دیگر حوالوں سے آپ کی تعریف کر رہی ہو تو اس پر توجہ دیں۔

نادیہ نے ساتویں علامت یہ بتائی کہ ایسی خاتون آپ کو باقاعدگی کے ساتھ ٹیکسٹ میسج کرے گی۔ اگر کوئی خاتون بات بے بات آپ کو میسج کر رہی ہے تو یہ بھی ایک واضح اشارہ ہے کہ وہ آپ کو پسند کرتی ہے۔