Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ویراٹ کوہلی کی جگہ کسی اور نے لے لی

گوگل نے افغان کرکٹر راشد خان کی دیرینہ خواہش پوری کر دی۔ انہوں ...
شائع 13 اکتوبر 2020 09:12am

گوگل نے افغان کرکٹر راشد خان کی دیرینہ خواہش پوری کر دی۔ انہوں نے ایک مرتبہ مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی پسندیدہ بالی ووڈ اداکاہ انوشکا شرما ہیں، تو بس گوگل نے ان کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے انوشکا شرما کو گوگل سرچ پر ان کی اہلیہ بنا دیا ہے۔

آئی پی ایل 2020ء میں سن رائزرز حیدرآباد کی طرف سے کھیلنے والے 21 سالہ افغان لیگ سپنر راشد خان اگلے دو روز تک گوگل سرچ سے بچ سکتے ہیں، کیوں کہ الگورتھم میں خرابی کے باعث جب بھی گوگل سرچ میں راشد خان کی اہلیہ کو تلاش کیا جائے تو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو ان کی اہلیہ ظاہر کیا جاتا ہے۔ جو بھارتی کرکٹ ٹیم اور رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ ہیں۔

جب کوئی راشد خان اور ان کی اہلیہ کو گوگل پر سرچ کرے تو گوگل ان کا نام اور پھر راشد خان کی کامیابیوں اور ان ٹیموں کا تعارف دیتا ہے، جب کہ اہلیہ کے خانے میں انوشکا شرما کا نام آتا ہے۔ گوگل سرچ اس طرح کے نتائج کیوں سامنے لا رہی ہے؟اس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

افغان لیگ کے سپنر راشد خان کو اس بارے میں اپنے مداحوں سے ہونے والی بات چیت سے معلوم ہوا تھا جب انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر چیٹ کیا۔ اس سیشن میں شائقین نے ایک سوال کیا کہ ان کی پسندیدہ بالی ووڈ اداکارائیں کون تھیں؟ اس کا جواب انہوں نے انوشکا شرما اور پریتی زنٹا دیا۔

بظاہر یہ گوگل کی غلطی ہے مگر مداحوں نے اس بات کو انجوائے کرتے ہوئے ارشد خان کو مبارکبادیں دینا شروع کردیں۔ افغان لیگ کے سپنر کھلاڑی ارشد خان نے مداحوں کو بتایا ہے کہ مجھے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بہت پسند ہیں مگر گوگل پر ایسا ہونا میری خواہش پر نہیں غلطی سے ہوا ہے۔ دوسری طرف انوشکا شرما بھی اس بات سے حیران و پریشان ہیں کہ گوگل نے ایسا کیوں کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div