Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ناصر خان نے منگنی اور نکاح کی خوشخبری سنادی

پاکستان کے معروف سوشل میڈیا سٹار ناصرخان جان نے فالوورز کو اپنی...
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2020 08:47am

پاکستان کے معروف سوشل میڈیا سٹار ناصرخان جان نے فالوورز کو اپنی منگںی اور آئندہ ہفتے نکاح طے پانے کی خوشخبری سنائی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرناصرنے لکھا ” الحمداللہ، آخرکارمیری منگنی ہوگئی”۔

اپنی ہونے والی شریک حیات کی خصوصیات گنواتے ہوئے ناصرخان جان نے مزید لکھا ”میری لائف پارٹنر بہت اچھی اوراعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔ ہمارا نکاح اگلے ہفتے ہوگا۔ میں نے اپنے تمام پرستاروں اور میڈیا چینلز کو دعوت دی ہے، خوش آمدید”۔

منگنی سے متعلق ٹویٹ سامنے آنے کے بعد ان کے فالوورز کی بڑی تعداد نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ناصر خان جان کو اکثر ان کی ویڈیوز کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، لیکن ان کا انداز دوسروں سے ذرا ہٹ کرہے۔ کسی ویڈیو میں میک اپ سکھاتے نظر آتے ہیں تو کبھی خواتین کو خوبصورت نظر آنے کیلئے ٹپس دے رہے ہوتے ہیں، کبھی کچھ ایسا بھی کر ڈالتے ہیں کہ ویڈیو ہی متنازع قرار پاتی ہے۔

رواں سال کے آغاز میں ناصر نے برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اہلیہ میگھن مارکل کے شاہی حیثیت ٹھکرانے کے فیصلے پر اپنی اور ہیری کی فوٹوشاپڈ تصویر ٹوئٹر پرشیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس بڑے فیصلے کی وجہ کوئی اورنہیں خود ناصر خان جان ہیں۔

انہوں لکھا تھا ” آج ہیری کے ساتھ ملاقات میں تفصیل سے بات ہوئی۔ میں نے اس سے پوچھا کہ تم نے شاہی خاندان کیوں چھوڑ دیا؟ اس نے جواب دیا، دیکھ ناصر ہم بچپن کے دوست ہیں، تو دنیا کی مشہور شخصیت بن گیا اور میں شاہی خاندان کا حصہ ہو کربھی تجھ جتنی شہرت حاصل نہ کرسکا۔ اب میں تہمارے جیسا بننے کا فیصلہ کرچکا ہوں “۔

سوشل میڈیا صارفین نے ناصر خان جان کی اس پوسٹ پر تنقید کے بجائے انہیں خوب سراہا اور کھلے دل سے تسلیم کیا کہ ایسا صرف وہی کرسکتے ہیں توعین ممکن ہے کہ اس منگنی کے پیچھے بھی کوئی ایسی ہی وجہ چھپی ہو۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div