Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین 4 معاہدے قائم

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے امریکی اور متحدہ عرب امارات کے حکام کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔
شائع 20 اکتوبر 2020 09:51pm

دو طرفہ تعلقات کے معمول پرآنے کے معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات سے اسرائیل کو پہلے اعلی سطحی دورے کے دائرہ کار میں دونوں ممالک کے بیچ ویزے کی بندش کے خاتمے سمیت 4 معاہدے طے پاگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن اور وزیر اقتصادیات، متحدہ عرب کے وفد کے ہمراہ ابو ظہبی سے تل ابیب روانہ ہوئے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے امریکی اور متحدہ عرب امارات کے حکام کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔

نتن یاہو نے اس موقع پر ابو ظہبی کے ساتھ طے پانے والے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کے باعث امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور متحدہ عرب امارات کے پرنس محمد بن زاید کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا کا تعاون حاصل نہ ہوتا تو آج ہم یہاں پر نہ ہوتے۔

بعد ازاں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ویزے کی بندش کے خاتمے،ایوی ایشن، اقتصادی تعلقات تعاون اور سرمایہ کاری کے تحفظ پر مبنی 4 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ویزے کی شرط ختم کرنے والا پہلا عرب ملک بن گیا.

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div