Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

بالآخرہم درست سمت میں چل نکلے ہیں،وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بالآخرہم درست سمت میں...
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2020 12:17pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بالآخرہم درست سمت میں چل نکلے ہیں ، کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالرسرپلس ہوگیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری آگئی اور بالآخرہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ستمبر میں 73ملین ڈالر کے سرپلس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے792 ملین ڈالرسرپلس ہوگیا،گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران1492 ملین ڈالرخسارے کاسامناتھا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات 29 فیصد بڑھیں، ترسیلاتِ زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div