Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کےاشارے پرچھٹی پرگئے،فوادچوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا...
شائع 21 اکتوبر 2020 10:58am

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏کوئی شبہ ہی نہیں کہ سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کوئی شبہ نہیں کہ سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے، ورنہ جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہوتے تھے تو بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکئ داماں کی یہ حکائیت آگے بڑھی تو معاملات کھلیں گے، اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div