Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پشاور ہائیکورٹ نے امیرمقام کی عبوری ضمانت میں 19روز کی توسیع کردی

پشاور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء امیر مقام کی عبوری ضمانت...
شائع 21 اکتوبر 2020 12:06pm

پشاور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء امیر مقام کی عبوری ضمانت میں 19روز کی توسیع کردی۔

پشاور ہائیکورٹ میں نیب گرفتاری سے بچنے کیلئے امیر مقام کی قبل ازگرفتاری ضمانت کی درخواست پر جسٹس ناصر محفوظ اور جسٹس ارشد علی نے سماعت کی،وکلاء کی ہڑتال کے باعث امیر مقام خود عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ضمانت میں توسیع کی منظوری دیتے ہوئے سماعت 10نومبر تک ملتوی کردی۔

میڈیا سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں نالائق حکومت آئی ہے جن کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے،این آر او دوں گا اور نہیں دوں گا،اس لئے پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کو ان سے آزاد کریں گے اور ملک میں انصاف کے فیصلے ہوں گے۔

کراچی واقعے سے متعلق ن لیگی رہنماء نے بتایا کہ نوٹس لینے سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ اب بات نوٹس سے آگے ہونی چاہیئے۔

بی آرٹی کے حوالے امیر مقام نے کہا کہ کوئی بھی منصوبہ عوام کو ریلیف کیلئے شروع کیا جاتا ہے لیکن بی آرٹی کی وجہ سے حکومت نے عوام کو مزید مشکل میں ڈال دیا لیکن اب اللہ کرے کہ 25اکتوبر کو بی آر ٹی دوبارہ شروع سے کوئی بڑاحادثہ نہ ہو۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div