Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نوازشریف کی طلبی کے اشتہار اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر چسپاں

اسلام آباد:العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنسزمیں سابق وزیراعظم...
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2020 02:50pm

اسلام آباد:العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنسزمیں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کے اشتہاراسلام آباد ہائیکورٹ کے باہرچسپاں کر دیئے گئے ،2اخبارات میں جاری کردہ اشتہارات کی کاپیاں عدالت کے باہر چسپاں کی گئیں ۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے طلبی کے اشتہارات پلاسٹک کوٹنگ کرکے اسلام آباد ہائیکورٹ کے گیٹ پرلگائے گئے ، دونوں اشتہارات عدالتی احکامات کی روشنی میں کرائے گئے۔

اشتہارمیں کہا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں 19 ستمبر 2018 کو نوازشریف کی سزا معطل ہوئی تو وہ جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے، ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل زیرسماعت ہے، سماعت کے دوران نواز شریف عدالت پیش ہونے کے پابند تھے۔

نوازشریف کی حاضری یقینی بنانے کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے جس کی تعمیل نہ ہوسکی،العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس 8 ہفتوں کی ضمانت منظورکی گئی، سزا معطلی اورضمانت کے بعد اپیلوں پر سماعت کی پیروی کے لئے نوازشریف پیش نہیں ہوئے ۔

نوازشریف کے وارنٹس جاری کئے گئے جن کی تعمیل نہیں ہوسکی، عدالت رپورٹس سے مطمئن ہے کہ نوازشریف مفرور ہیں، جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے خود کوچھپا رہے ہیں، نواز شریف کو بذریعہ اشتہار طلب کیا جاتا ہے وہ 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div