Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو کام جاری...
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2020 02:14pm

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سندھ پولیس کے سینئر افسران سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جیزاورڈی آجی جیزشریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کی صوبےمیں امن امان کی بحالی کیلئےبڑی قربانیاں ہیں،سندھ پولیس نےجان کانذرانہ پیش کرکےکراچی میں امن بحال کیااوردہشتگردی کےواقعات میں اہم گرفتاریاں کیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس کی خدمات،قربانیوں اورپیشہ ورانہ صلاحیتوں کامتعرف ہوں،سندھ حکومت اپنی پولیس کےساتھ ہرمشکل گھڑی میں ساتھ ہے اورپولیس کوکسی صورت ڈی مورلائیزڈنہیں ہونےدیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنی پیشہ ورانہ خدمات جاری رکھے، سندھ پولیس آزادنہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے اپنا کام جاری رکھے ،حکو مت سندھ نے پولیس کو ہمیشہ آزادانہ کام کرنے کی ہدایت کی ہے ، سندھ حکومت پولیس کےباقی معاملا ت کوخود دیکھےگی، پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

سندھ پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ کا ہر مرحلے پر پولیس کی رہنمائی کرنے اور ساتھ دینے پرشکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div