آئی جی پولیس کو اغواء کرنا ٹکراو قرار

لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے کہ وفاقی ادارے نے آئی جی...
شائع 21 اکتوبر 2020 09:57pm

لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے کہ وفاقی ادارے نے آئی جی پولیس کو اغوا کیا۔ یہ وفاق اور صوبے کے درمیان ٹکراؤ ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ آئین توڑنےکا ہے۔ سندھ حکومت کےمؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی ادارےنےآئی جی پولیس کواغوا کیا، یہ وفاق اور صوبے کا ٹکراؤ ہورہا ہے۔

دوسری جانب پی پی رہنما راجا پرویز اشرف بولے کہ وزیراعظم جلتی پرتیل کا کام کررہے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت غیریقینی کی کیفیت پیدا کرناچاہ رہی ہے۔