Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

ملک بھر کے رجسٹرڈ ووٹوں کی فہرست جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے رجسٹرڈ ووٹوں کی فہرست ...
شائع 21 اکتوبر 2020 11:30pm

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے رجسٹرڈ ووٹوں کی فہرست جاری کردی۔ پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 11 کروڑ 57 لاکھ 48 ہزار 753 ہوگئی، مرد ووٹرز 55 فیصد جبکہ خواتین ووٹرز 45 فیصد ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے رجسٹرڈ ووٹوں کی فہرست جاری کردی، پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 11 کروڑ 57 لاکھ 48 ہزار 753 ہوگئی۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 62 لاکھ 36 ہزار 144 ہے۔ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ 51 ہزار 681 تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں کل ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ 33 ہزار 964، بلوچستان میں 48 لاکھ ایک ہزار 131 جبکہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 833 ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div