Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی: مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے...
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2020 12:07pm

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے اور جانی ومالی نقصان کا مقدمہ نجی بینک کے آپریشن منیجر محمد عارف کی مدعیت میں گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں جس میں قتل باالسبب اور نقصان پہنچانے کی دفعات درج ہیں۔

مدعی محمد عارف نے مقدمے میں پولیس کو بیان دیا کہ میں اور بینک کا عملہ موجود تھاکہ صبح 9بج کر 25منٹ پر زوردار دھماکا ہوا اوربینک کی میزانائن فلور کی چھت گرگئی، دھماکے کے بعد فوری طورپربینک سے باہر نکلا تو دیکھا کہ زخمی لوگوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

دھماکے کے بعد 3عدد کیش سیف اورتمام لاکر موجود تھے، سوئی گیس لیکج کے باعث دھماکاہوا جس سے بلڈنگ اورلوگوں کو نقصان پہنچا،واقعے میں ملوث ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

پولیس کے مطابق نجی بینک میں ہونے ولاے گیس لیکج دھماکے میں 5افراد جاں بحق میں اور 30زخمی ہوگئے تھے۔

کراچی میں مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی میں مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ دھماکے کے بعد عمارت کو شدید نقصان پہنچا، متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوتی دیکھی جاسکتی ہیں۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن دھماکے قریب اللہ نور اپارٹمنٹ میں ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج سے دھماکے کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے،دھماکے کے بعد عمارت کو شدید نقصان پہنچا ،عمارت گرنے سے نیچے کھڑی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں ۔

فوٹیج میں چند لمحے قبل ایک مسافر بس بھی گزرتی ہوئی نظر آرہی ہے دھماکے کے بعد شہری خوفزدہ ہوگئے ،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی ۔

گیس لیکج کہاں سے ہوئی تاحال معلوم نہ چل سکا،تفتیشی ادارے اب تک کھوج لگانے میں ناکام ہیں کہ آخر یہ گیس لیکج کسی گھر سے ہورہی تھی یا بینک سے؟سوئی سدرن نے اپنی لائنوں سے گیس لیکج کو گزشتہ روز ہی مسترد کردیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div