Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سینیٹ اجلاس آج شام ہوگا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد:ایک روزکے وقفے کے بعد 8 نکاتی ایجنڈے پرمشتمل سینیٹ...
شائع 22 اکتوبر 2020 09:02am

اسلام آباد:ایک روزکے وقفے کے بعد 8 نکاتی ایجنڈے پرمشتمل سینیٹ اجلاس آج شام ہوگا،حالیہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، بجلی اورانسانی بنیادی ضروریات اشیاء کی بڑھتی قیمتوں پرمنظورکردہ تحریک التوا ءپربحث آج ہوگی۔

سینیٹ اجلاس آج شام 4بجے ہوگا،اجلاس کیلئے 8نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،ایجنڈے میں مختلف تحاریک اورتحریک التوا ءشامل ہیں۔

اجلاس میں متعدد قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی،حالیہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،بجلی اورانسانی بنیادی ضروریات اشیاء کی بڑھتی قیمتوں پرمنظورکردہ تحریک التوا ءپربحث آج ہوگی۔

تحریک التوا ءسسی پلیجو،جاوید عباسی، نزہت صادق،رانا محمود الحسن اوربہرا مند تنگی کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں پرآج بھی احتجاج متوقع ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div