Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 325,480 ہوگئی

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2020 09:40am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد325,480ہوگئی جبکہ6,702افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 736نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ25ہزار 480ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 22اکتوبر بروز جمعرات کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید443نئے مریض سامنے آئے جبکہ07 ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں171،اسلام آباد میں 129،آزاد کشمیر میں 75،خیبرپختونخوا میں 31، بلوچستان میں 21 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 16کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نےپنجاب میں04،اسلام اباد میں 2 اور خیبرپختونخوامیں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ42ہزار641 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ02ہزار 107افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں38ہزار810،اسلام آباد میں18ہزار438،بلوچستان میں15ہزار738 ،گلگت بلتستان میں4107اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے3639کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید10مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6702ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2590افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2323،خیبرپختونخوا میں 1266،اسلام آباد میں201،بلوچستان میں148اور گلگت بلتستان میں 90اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث84 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ09ہزار642 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے591 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے462افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ09ہزار136مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران28ہزار534کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے736افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 41لاکھ77ہزار270افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div