Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کروانے پر ترکش ایئر لائن پر جرمانہ عائد

کراچی : کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کروانے پر سول ...
شائع 22 اکتوبر 2020 10:07am

کراچی : کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کروانے پر سول ایوی ایشن اتھارتی (سی اے اے )نے ترکش ایئرلائن پرجرمانہ عائد کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بڑا اقدام کرتےہوئے ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے پرغیرملکی ایئرلائن کیخلاف ایکشن لے لیا۔

سی اےاے نے کورونا وائرس ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے پرایوی ایشن قوانین کے مطابق ترکش ایئرلائن پرایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

سی اے اے نے نوٹس لیتے ہوئے ائیرلائن کو جرمانہ عائد کیا ،اس حوالے سے سی اے اے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے جر مانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ترکش ائیر لائن نے محمد اشفاق نامی مسافر کو مالی سے بغیرکورونا ٹیسٹ کے استنبول تک سفر کرا یا ، مسافر کوکینکٹنگ پرواز کے ذریعے استنبول سے لاہورآنا تھا ،مسافراشفاق کو استنبول ایئرپورٹ پر ہی اتاردیا تھا، مسافر5 دن سے استنبول ایئرپورٹ پر محصور رہا، مسافرکے پاس ترکی کا ویزہ نہ ہو نے کی وجہ سے ہوٹل بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

پاکستانی سفارت خانے نے مذکورہ مسافرسے رابطہ کیا اور پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ایک خط میں غیرملکی ایئرلائن کخلاےف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

وزارت خارجہ کی ہدایت پرمحمد اشفاق نامی مسافر کو بغیر پی سی آرٹیسٹ کے پاکستان میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے، محمد اشفاق کو استنبول ایئرپورٹ ترکی سے لاہور پاکستان لایا جائے گا، ایئرلائن مسافرکو ہیلتھ اسٹاف کے حوالے کرے گی جس کے بعد مسافرکو قرنطینہ میں رکھ کر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

محمد اشفاق کو پی سی آر کا ٹیسٹ نہ ہونے کے سبب انہیں فلائٹ میں سفر نہیں کرنے دیا گیا تھا، استنبول ایئرپورٹ پر پی سی آر کی سہولت موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے بی کیٹگری والے ممالک کے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قراردیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div