Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

خواجہ آصف کی غیر ملکی اقامہ کیس میں آج نیب میں پیشی

لاہور:مسلم لیگ (ن )کے رہنماء خواجہ آصف غیر ملکی اقامہ کیس میں ...
شائع 22 اکتوبر 2020 10:32am

لاہور:مسلم لیگ (ن )کے رہنماء خواجہ آصف غیر ملکی اقامہ کیس میں آج نیب میں پیش ہوں گے،نیب حکام نے انہیں دستاویزات سمیت دن 2بجے طلب کررکھا ہے۔

نیب لاہور آفس کی جانب سے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کودستاویزات سمیت 22 اکتوبر دن 2 بجے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو ملازمت کی نوعیت، تنخواہ کے چیکس، ایمپلائیز فائل کی تصدیق شدہ کاپی اور اختتامی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس کے مطابق پوچھا گیا ہے کہ بطور کنسلٹنٹ کتنی تنخواہ وصول کی اور رقم کس بینک اکاونٹ میں جمع ہوئی بتایا جائے،رقم کس چینل کے زریعے پاکستان منتقل کی گئی تفصیلات بتائی جائیں۔

کمپنی کو دی گئی نوکری کی درخواست اور اقامہ ایگریمنٹ ہمراہ لائیں،اقامہ کی مدت میعاد کب ختم ہوئی تفصیلات بتائی جائیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div